آیئے یسوع مسیح کے چند اہم پہلوؤں پر مختصراً غور کریں جو دُنیا کے دوسرے مذاہب سے بالکل مختلف ہیں۔
1-یسوع مسیح ہمارے ساتھ ایک رشتے کی تلاش میں رہتا ہے۔ کیا آپ کبھی ایسے رشتے سے منسلک رہے ہیں جس میں آپ نے ہمیشہ پہل کی؟ یہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں اور عموماً لمبے عرصے تک قائم نہیں رہتے ۔ بہترین دوست وہ ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں اور اِس رشتے کو مضبوط رکھنے کیلئے برابر وقت دیں۔
دوسرے مذاہب کی بجائے جو خُدا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یسوع مسیح کے ساتھ رشتہ میں خُدا خود ہمارے پاس آتا ہے۔ یسوع مسیح نے فرمایا کہ وہ کیوں آیا: ’’تاکہ وہ زندگی پائیں اور کثرت کی زندگی پائیں‘‘۔ وہ اُنہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں ابدی زندگی دینے آیا۔
2-یسوع نے خُدا ہونے کا دعویٰ کیا۔ دُنیا کے کسی مذہب کی مرکزی شخصیت نے خُدا ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔
3-یسوع نے ایک کامل زندگی بسر کی اور اپنے معجزات کی مدد سے اپنی خُدائی کو ظاہر کیا ۔۔۔ اس نے اندھوں کو آنکھیں دیں، سمندر کی بپھری موجوں کو خاموش کیا، مُردے زندہ کیے اور فوری طور پر ہزاروں کیلئے کھانا مہیا کیا۔ دُنیا کے مذاہب کے سرداروں نے دلچسپ پیغامات دیئے لیکن کسی نے بھی یسوع کی طرح اپنی معجزاتی قدرت کو ظاہر نہ کیا۔ یسوع نے کہا کہ جب میں کہتا ہوں کہ میں باپ میں اور باپ مجھ میں ہے تو میرا یقین کرو یا اُن معجزات کا ہی یقین کرو جو میرے وسیلہ سے ہوتے ہیں۔
4-دُنیا کے بہت سے مذاہب میں لوگ اپنے گناہوں کی وجہ سے خود کو کوڑے مارتے اور طر ح طرح کی رسومات میں اپنے جسم کو قربان کرتے ہیں۔ یسوع ہمیں معافی دیتا ہے کیونکہ وہ خُدا ہے اور اس نے ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کی ہے۔ اور خُدا نے اپنی محبت کو ہم پر اس طرح ظاہر کیا کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح ہماری خاطر موا۔ یسوع ہمارے سب گناہ صلیب پر لے گیا اور اُن کا فدیہ ادا کیا۔
5-یسوع جب مصلوب کیا گیا تو تین دن بعد مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ بہت سے مذاہب نئے سرے سے پیدا ہونے کی بات کرتے ہیں۔ یسوع نے کئی دفعہ دوسروں کو بتایا کہ وہ مصلوب ہو گا اور تین دن بعد مُردوں میں سے جی اُٹھے گا۔ یسوع بلاشبہ لوگو ں میں اپنی خُدائی کو ظاہر کرنا چاہتا تھا۔ رومی حکومت اِس بات سے واقف تھی اس لئے اس نے یسوع کی قبر پر 14-11 رومی محافظ کھڑے کر دیئے اور لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے اسے رومی مُہر سے سیل کر دیا۔ پھر بھی تین دن کے بعد اُس کا جسم قبر میں نہ تھا اور اس نے 500لوگوں کے سامنے خود کو ظاہر کیا۔ دُنیا کا کوئی مذہب یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ اسکی مرکزی شخصیت مُردوں میں سے جی اُٹھی یا کبھی جی اُٹھے گی۔
6-بائبل کا پیغام منفرد ہے۔ یہ شاعری کے بکھرے ہوئے خیالات کی تدوین نہیں ہے۔ بائبل ہماری زندگیوں کیلئے خُدا اور اس کے منصوبے کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اس بات کو درج کرتی ہے کہ تاریخی اوراق میں کہیں کچھ غلط ہوا اور خُدا کے ساتھ ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا۔ یہ بتاتی ہے کہ اس رشتے کو کیسے بحال کیا جائے اور اس کے فوائد کیا ہیں۔ بائبل جو کچھ بیان کرتی ہے اُس کا لب لباب جاننے کیلئے دیکھئے:
◄ | خُدا کو کیسے جانیں ۔۔۔ |
◄ | اگر آپ کوئی سوال پوچھنا یا اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔ |